حیدرآباد۔/11ستمبر، ( سیاست نیوز) منوگوڑ اسمبلی حلقہ کیلئے کانگریس امیدوار کے اعلان کے بعد برسر اقتدار ٹی آر ایس میںامیدوار کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر آنجہانی پی گوردھن ریڈی کی دختر کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے جس کے بعد ٹی آر ایس طبقاتی بنیادوں پر رائے دہندوں کی تعداد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ منوگوڑ کے پارٹی ٹکٹ کیلئے سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ اور سابق رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی کے علاوہ صدرنشین قانون ساز کونسل سکھیندر ریڈی کے کسی فرد خاندان کو ٹکٹ دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ نرسیا گوڑ کا تعلق بی سی طبقہ سے ہے جبکہ باقی دو دعویدار ریڈی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے حلقہ کے بارے میں جو سروے کرایا ہے اس کی رپورٹ کی بنیاد پر امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔ نرسیا گوڑ اور سکھیندر ریڈی دونوں ٹکٹ کے بارے میں مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی اور سابق رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی نے امیدواروں کے مسئلہ پر چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی ہے۔ پربھاکر ریڈی 2018 میں اس حلقہ سے ناکام ہوئے تھے جبکہ 2014 میں وہ کامیاب رہے۔ جگدیش ریڈی کی تائید پربھاکر ریڈی کے ساتھ ہے۔ ر