منوگوڑ کامیابی پر تلنگانہ بھون میں جشن

   

آتشبازی و رقص ، کے ٹی آر نے کارکنوں کی مبارکباد قبول کی
حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) منوگوڑ ضمنی چناؤ میں سخت مقابلہ کے بعد ٹی آر ایس کی کامیابی پر تلنگانہ بھون میں جشن منایا گیا۔ ٹی آر ایس کو مختلف سروے رپورٹس کی بنیاد پر کامیابی کا یقین تھا اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 15000 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کی پیش قیاسی کی تھی ۔ نتیجہ پیش قیاسی کے قریب رہا اور 10 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ صبح 8 بجے رائے دہی شروع ہوئی اور پوسٹل بیالٹ کی گنتی میں ٹی آر ایس نے سبقت قائم کی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی گنتی کے ہر راؤنڈ میں ٹی آر ایس کو معمولی اکثریت برقرار رہی اور صبح سے ٹی آر ایس قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں پارٹی ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون پہنچنے لگے۔ جیسے جیسے اکثریت میں اضافہ ہوا تلنگانہ بھون میں جشن کا ماحول دیکھا جانے لگا۔ پارٹی کارکن مٹھائیاں تقسیم کرنے لگے اور باجہ اور تاشہ کی گونج میں رقص کیا گیا۔ کارکنوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے کئی قائدین تلنگانہ بھون پہنچ گئے۔ دوپہر تک جب منظر واضح ہوگیا تو سینکڑوں کارکن جئے تلنگانہ، جئے کے سی آر اور جئے بی آر ایس کے نعرے لگانے لگے۔ تلنگانہ بھون کے راستہ پر کارکنوں نے جلوس نکالا ۔ دسویں راؤنڈ کے بعد تلنگانہ بھون میں منظر تبدیل ہوچکا تھا۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے شام میں تلنگانہ بھون پہنچ کر کارکنوں کی مبا