منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو شکست ہوگی

   


میرا بھائی بی جے پی کا امیدوار کامیاب ہوگا، آسٹریلیا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا سنسنی خیز ریمارکس
حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی پی سی سی کے اسٹار کیمپینر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کو شکست ہوگی اور ان کے بھائی بی جے پی کے امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کامیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا کے دورہ پر رہنے والے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آسٹریلیا میں اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جس نشست سے کانگریس پارٹی کو شکست ہورہی ہے، وہاں انتخابی مہم میں حصہ لیکر کیا فائدہ انہوں نے کہا کہ ان کے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے صرف 10 ہزار ووٹوں کا اضافہ ہوسکتا ہے مگر کانگریس کی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکتی۔ معاشی طور پر کانگریس پارٹی کمزور ہے۔ ان کی انتخابی مہم چلانے پر سرمایہ کاری کون کریں گے۔ دو حکمران جماعت کے درمیان جب مقابلہ ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ پہلے سے معلوم ہے کانگریس کو شکست ہوگی تو وہاں انتخابی مہم چلانا فضول ہے۔ وہ حلقہ میں پدیاترا کرنا چاہتے تھے لیکن کانگریس میں گروپ بندیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ وہ 25 سال سے سیاست میں ہے۔ 5 مرتبہ اسمبلی اور ایک مرتبہ لوک سبھا کو منتخب ہوچکے ہیں۔ اب وہ تھک چکے ہیں۔ بہت سیاست کرائے وہ اب ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں۔ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں ان کے بھائی کامیاب ہوں گے۔ن