منگلورو 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) منگلورو سٹی پولیس کی جانب سے انٹرپول کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ ان افراد کی تحقیقات کی جاسکیں جو سوشیل میڈیا پر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ منگلورو کے پولیس کمشنر پی ایس ہرشانے کہا کہ کئی فون نمبرس اس طرح کے پوسٹ پر پیش کئے جا رہے ہیں جو بیرونی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم چاہتے ہیں کہ انٹرپول کی خدمات حاصل کریں تاکہ انکے خلاف تحقیقات کی جاسکیں۔