بنگلورو، 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) منگلورو ہوائی اڈے پر بم رکھنے کے ملزم نے کرناٹک کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور آئی جی نیل منی راجو کے سامنے چہارشنبہ کے روز خود سپردگی کر دی ۔ محکمہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت اڈوپي کے رہنے والے آدتیہ راؤ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راؤ سے ھلسورو گیٹ تھانے میں پوچھ گچھ جا جی رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں اس نے قبول کیا ہے کہ اس نے پیر کو منگلورو ہوائی اڈے پر ایک دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا ۔