منہ کے کینسر کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ،ڈاکٹر سراج الرحمن کا لکچر

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پچھلے 2 سالوں میں یعنی 2018-19 میں سارے ہندوستان میں جو اموات ہوئی ہیں ان میں منہ کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات سب سے زیادہ ہے ۔ ہر سال جو کینسر تشخیص کیے گئے 1.16 ملین کیسیس میں ایک لاکھ بیس ہزار منہ کے کیسیس پائے گئے ۔ چھاتی کے کینسر کے بعد منہ کا کینسر بہت عام ہوتا جارہا ہے جو تیزی سے جسم میں پھیل جاتا ہے ۔ منہ کا کینسر جو معمولی غفلت کی وجہ سے شروع ہوتا ہے اور فوری توجہ چاہتا ہے ۔ بروقت علاج سے اس پر قابو پانا ممکن ہے ۔ عام وجوہات جو منہ کے کینسر کا باعث بنتی ہے تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاء ، پان مسالہ ، سپاری ، سونف ، گٹکھا وغیرہ کے علاوہ تیز مرچی ، شراب نوشی ، منہ کے نوکیلے یا تیز دانت غیر معیاری مادہ سے بنے مصنوعی دانت ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر عثمانیہ ڈینٹل کالج ہاسپٹل ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے نیوڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل نامپلی میں ’ عالمی یوم کینسر ‘ کے موقع پر ڈینٹل سرجری اسٹوڈنٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔۔