امپھال3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کی حکومت نے یکم جنوری سے ساری ریاست میں انر لائین پرمٹ پر عمل آوری کا آغاز کردیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے دستاویز جاری کیا جا رہا ہے ۔ کوئی غیر مقامی یا غیر مستقل شہری ہے تو اسے انر لائین پرمٹ حاصل کرنا ہوگا جو سفری دستاویزت ہوگا ۔ ناگالینڈ ‘ میزورم اور اروناچل پردیش جانے والے مسافرین کو بھی یہ دستاویز حاصل کرنا ہوگا ۔