منی پورتشدد: عسکریت پسندوں کے حملے میںزخمی آسام رائفلز کا جوان چل بسا

   

Ferty9 Clinic

امپھال: آسام رائفلز کے جوان آلوک راؤ جو کہ 10 مئی کو نسلی تنازعہ سے متاثرہ منی پور کے سینا پتی ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا، چہارشنبہ کو کولکتہ کے کمانڈ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عسکریت پسندوں نے دولیتبی میں آرمی۔ آسام رائفلز کے علاقے کے تسلط گشت کے دوران فائرنگ کی جس سے 18 آسام رائفلز کے رائفل مین راؤ زخمی ہوا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ راؤ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منی پورکے ملٹری اسپتال اور پھرکولکتہ کے کمانڈ اسپتال لے جایا گیا۔ منی پور میں فوج اور آسام رائفلزکی تعیناتی کے بعد راؤ پہلے پیرا ملٹری اہلکار تھا، جہاں 3 مئی کو بڑے پیمانے پر نسلی تشدد پھوٹ پڑا، جس میں 73 افراد کی جانیں گئیں اور 250 زخمی ہوئے، اور اس کے نتیجہ میں سرکاری اور خانگی املاک کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ 7000 سے زیادہ فوج اورآسام رائفلز کے اہلکار جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، منی پور میں مکمل معمولات کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کیلئے علاقہ میں مصروف ہیں۔