بعدازاں چیف منسٹر نے ٹوئٹ کیاکہ ریاست میں حالات کو معمول پرلانے کے لئے تمام امکانی اقداما ت پرریاستی حکومت عمل پیرا ہے۔
امپال۔ پولیس نے بتایاکہ ویسٹ امپال کے کواکیتھیل علاقے میں ایک ائی پی ایس افیسر کی گاڑی کو ہجوم نے نذر آتش کردیا وہیں ایک او رحادثے میں کم ازکم 19عورتیں ریاپیڈ ایکشن فورس کے ساتھ اسی ضلع میں جھڑپ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
اپنی ٹیم کی نگرانی میں امپال کی جانب سے تیڈیم روڈ سے سفر کررہے کے کابیب انسپکٹر جنرل آف پولیس زون IIکی گاڑی کو ایک ہجوم نے نذر آتش کردیا۔ واقعہ کے دوران جلتی ہوئی کار سے نکلنے والی ایک نامعلوم گولی پیر میں لگنے کی وجہہ سے ایک جوان زخمی ہوگیا۔
تاہم یہ سینئر افیسر محفوظ بتایاجارہا ہے۔ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے سکیورٹی دستوں نے آنسو گیاس برسائے اور بعدازاں 30حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔
ایک اورواقعہ میں ریاست میں حالات معمول پر لانے اور امن کو بحال کرنے کی مانگ پر مشتمل احتجاجی دھرنے میں خواتین کی شرکت کے بعد عورتوں او رآر اے ایف جوانوں کے درمیان میں جھڑپیں پیش ائی ہیں۔
قومی پرچم تھامے مختلف خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے نو افراد جس کے گھر والے اس سے قبل کھامین لوک واقعہ میں مارے گئے تھے‘ احتجاجی دھرنے میں بھی شامل ہوئے۔
پولیس نے باپو پارہ میں واقعہ چیف منسٹر سکریٹریٹ کی جانب سنگ جمائی بازار سے پیش قدمی کرنے والے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ منگل کے روز منی پور چیف منسٹر این بیرین سنگھ نے ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا۔
چیف منسٹر کے سکیورٹی مشیر برائے منی پور حکومت کلدیپ سنگھ‘ چیف سکریٹری ونیت جوشی‘ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو سنگھ اور سینئر پولیس اہلکاروں نے چیف منسٹرسکریٹریٹ میں منعقدہ اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔
بعدازاں چیف منسٹر نے ٹوئٹ کیاکہ ریاست میں حالات کو معمول پرلانے کے لئے تمام امکانی اقداما ت پرریاستی حکومت عمل پیرا ہے۔
تاہم پولیس کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران فائرنگ‘ آتش زنی اور بے ہنگم ہجوم کے ہنگامئی آرائی پر مشتمل واقعات کے ساتھ کچھ مقامات پر حالات کشیدہ ہیں۔
سکیورٹی فورسیس کی جانب سے وادی اور پہاڑی دونوں علاقے میں دوردراز اور مضبوط علاقوں میں تلاشی مہم چلائی اور تین ہتھیارکے علاوہ چھ مختلف قسم کے اسلحہ بارود امپال ایسٹ سے برآمد کئے اور ایک غیرقانونی بنکر کو تباہ کردیاگیاہے۔