منی پور۔ فائرینگ کے واقعہ میں 5زخمی۔ مزید لوٹے ہوئے اسلحہ سکیورٹی فورسیس نے بازیافت کئے

,

ایک پولیس افیسر نے بتایاکہ لوٹے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو برآمد کرنے کے لئے کانگ پوکپی‘ تھویل‘ چورا چند اورامپھال مغربی اضلاع کے حساس علاقوں میں مشترکہ تلاشی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

امپال۔منی پور کے مختلف اضلاعوں میں فائرینگ کے چھٹ پٹ واقعات میں کم ازکم پانچ افراد کو معمولی چوٹیں ائیں جبکہ مشترکہ سکیورٹی فورسیس نے کانگ پوکپی او رامپال مغربی اضلاع سے لوٹے ہوئے پانچ جدید ترین ہتھیار‘31مختلف قسم کے گولہ بارود‘ 19طاقتور بم دھماکہ خیز مواد کے تین پیک چہارشنبہ کے روز برآمد کئے ہیں۔ فائرینگ کے واقعہ باغی مصلح گروپوں کے درمیان بشنوپور اورمتصل اضلاعوں میں پیش ائے ہیں۔

ایک پولیس افیسر نے بتایاکہ لوٹے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو برآمد کرنے کے لئے کانگ پوکپی‘ تھویل‘ چورا چند اورامپھال مغربی اضلاع کے حساس علاقوں میں مشترکہ تلاشی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

تمام غیر محفوظ‘ مخلوط آبادی والے مقامات پر ایک حفاظتی قافلہ فراہم کیاگیا ہے۔

دشمن عناصر اور مسلح گروپوں کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے مختلف وادی اور پہاڑی اضلاع میں 130ناکے /چوکیاں نصب کئے گئے ہیں اور پولیس نے مختلف قانون او رحکومتی ہدایات کی خلا ف ورزی کے سلسلے میں 1646افراد کو حراست میں لیا۔