سرپنچوں کے تربیتی پروگرام سے ضلع کلکٹر رام موہن راؤ کا خطاب
نظام آباد :19؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے گرام پنچایت انتخابات میں منتخب وارڈ ممبر ، نائب سرپنچ اور سرپنچ کے مشترکہ طور پر اقدامات کرتے ہوئے دیہاتوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں ۔ یہ آج سرکنڈہ ، درپلی ، اندلوائی ، ڈچپلی منڈلوں کے سرپنچ کو پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے موقع پر ڈچپلی کے ٹی ٹی ڈی سی میں تربیتی کلاسس کے موقع پر کیا ۔ پنچایت راج 2018 کے قواعد کے مطابق تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ سرپنچ اپنے اپنے دیہاتوں میں ترقیاتی کام کرتے ہوئے معیاری سہولتیں فراہم کریں ۔سرپنچ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام کیلئے جوابدہ رہے موجودہ مسائل ، درکار سہولتیں کیلئے منصوبہ بندی کریں ۔ جن دیہاتوں میں وسائل نہیں ہے وسائل کو پیدا کریں ۔ عارضی طور پر مسائل کو حل کرتے ہوئے مستقبل کے کاموں کیلئے منصوبہ بندی کریں اور دیہی ترقی کیلئے اقدامات کریں اور دیہاتوں میں صفائی ، کچرے کی نکاسی ، ڈمپنگ یارڈ قائم کریں ہر دو ماہ میں ایک مرتبہ گرام سبھا اور ہر گرام پنچایت کے علاقہ میں 40 ہزار پودوں کی شجرکاری کیلئے اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ کھلے عام مقامات پر رفع حاجت سے پاک ضلع قرار دیا ہے ۔ بیت الخلاء کے استعمال کیلئے شعور بیدار کریں اور ولیج سکریٹری ریکارڈ کی انجام دہی میں دیانتداری کے ساتھ کام کریں ۔ ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کرشنا مورتی ، پنچایت راج قواعد کے مطابق دیہی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ چار منڈلوں میں 107 سرپنچوں کو تربیت دی جارہی ہے باقی سرپنچ کو دیگر مرحلوں میں تربیت دی جائیگی ۔ اس موقع پر زیڈ پی سی او وینو کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔