موبائیل فون پرکھیلنے کے دوران 17سالہ برقی شاک کا ہوا شکار

,

   

بنکاک۔افسوسناک واقعہ میں ایک 17سالہ لڑکی اس وقت برقی شاک کاشکار ہوگئی جب وہ چارجنگ پر لگے موبائیل فون پر کھیل رہی تھی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ اوقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں مذکورہ نابالغ نانگ ینگ جس کا تعلق شمال مشرق علاقے سے ہے جس کاموبائیل فون خراب وائر سے چارجنگ پر لگی ہوئی ہے۔

لڑکی کا بیڈکا فریم میٹل کا تھا اس پر واقعہ پیش انے کے دوران بیٹھی ہوئی تھی۔اطلاعات کے مطابق ٹیپ سے لپٹے ہوئے توسیع کیبل پیر میں آکر ٹوٹنے کے بعد وہ برقی شاک کاشکار ہوئی‘ جبکہ لڑکی کادوسرا پیر میٹل کے بیڈ سے جوڑا ہوا تھا۔

مذکورہ لڑکی کی ماں 47سالہ بون پینگ توپان چائے کو متاثرہ فرش پر نیم بیہوشی کے عالم میں پڑی ہوئی ملی۔ ماں کو بھی برقی کا معمولی جھٹکا اس وقت لگا جب وہ فلور پر پڑی بیٹی کے قریب یہ سونچ کر گئی تھی کہ وہ زمین پر سورہی ہے۔

تحقیقاتی افیسر پولیس کپتان کھانتی پین سونگرین نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں کہ ایک پرانا وائیر سے نکلنے والی برقی نے بیڈ کو اپنی زد میں لے لیا‘ یا پھر زمین کے ذریعہ یاپھر میٹل کو چھونے کی وجہہ سے یہ واقعہ پیش آیاہوگا“