جامعۃ المومنات کا جلسہ تقسیم اسناد ، جناب محمد امتیاز اسحاق صد نشین اقلیتی ما لیتی کارپوریشن اور وحیداحمد کا خطاب
حیدر آباد 3 / گسٹ (راست) جامعۃ المومنات مغلپور ہ میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا۔ جناب محمد امتیاز اسحاق صدرنشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں لڑکیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا دینا بھی ضروری ہے، جامعہ المومنات کے طالبات کی تعلیمی مظاہرہ اور مشاہدہ کے بعد یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری وفنی تعلیم کا بھی نظم ہے، محمد امتیاز اسحاق نے مزید کہا کہ جامعۃ المومنات کے طالبات کے لئے کمپیوٹر اور دیگر بنیادی سہولیات کے اعانت کرنے کا اعلان کیا ۔ جلسہ کا آغاز نیہاں مسکان کی قرات، طالبات جامعہ کے قصیدہ بردہ شریف سے ہوا۔ مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ سابق رکن ریاستی وقف بورڈ نے کہا کہ چیف منسٹر ایک سیکولر اور با اعتماد قائد میں، ٹی آر یس ایک سیکور جماعت ہے، لیکن چند آفسرس دوسری جماعتوں سے مل کر حکومت کو بدنام کرنے کی ناپاک کوششیں کرر ہیں – مسجد خواجہ محمود شمس آباد دوبارہ اس مقام پر تعمیر ہونگی۔ ٹی آر یس اقلیتی قائدین چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی آر سے مل کر اس مسجد کو دوبارہ اُسی مقام پر تعمیر کروانے کی کوشش کریں گے۔ اور اس مسجد کی شہادت میں ملوث آ فسروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرانے کا مطالبہ کریں گے۔ خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعہ المومنات نے ادا کئے۔ اس موقع پر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، مولانا سید خضر پاشاہ قادری چشتی ، مولانا عبدالغفار قادری نظامی و دیگر شریک رہے، قبل جلسہ جناب محمد امتیاز اسحاق نے جامعۃ المومنات کے جماعت اول تا مفتی و حفظ القرآن وناظرہ قرآن کے جماعتوں اور شرعی عدالت، دار الافتاء، کمپیوٹر سنٹر، خطاطی سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے طالبات کے تعلیمی حالات کا جائزہ لئے۔