مودی آج نئے پمبن پل کا افتتاح کریں گے

   

چینائی : وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو رام نومی کے موقع پر رامیشورم جزیرے اور سرزمین کو جوڑنے والے نوتعمیر شدہ پمبن پل کا افتتاح کریں گے ۔ مودی بحریہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولمبو سے اچیپولی ہیلی پیڈ پر پہنچنے پر رامیشورم اور تامبرم کے درمیان ایک نئی ریل سروس کا آغاز کریں گے اور کئی نئے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ سدرن ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ تمل ناڈو کے جنوبی علاقوں کو فائدہ پہنچانے والے کئی قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پمبن سے ہی پل کے ورٹیکل لفٹ میکانزم کو ریموٹ سے چلائیں گے اوررامیشورم – تمبرم ایکسپریس کی افتتاحی خصوصی اور کوسٹ گارڈ کے جہاز کو جھنڈی دکھاکر نئے پل اور اس کے عمودی لفٹ اسپین کا افتتاح کریں گے جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے ۔ اس کے بعد وہ رامیشورم میں دنیا کے مشہور سری رامناتھ سوامی مندر جائیں گے اور جیوترلنگا میں پوجا ارچنا کریں گے ۔ مودی بعد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جہاں وہ باضابطہ طور پر پامبن پل اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔