مودی روزگار میلے میں 71 ہزار تقرر نامے حوالے کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روزروزگار میلے میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرری حاصل کرنے والے اہلکاروں کو ورچوئل طور پر 71,000 سے زیادہ تقرر ی نامے تقسیم کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔روزگار میلہ وزیر اعظم کی روزگار تخلیق کو اعلیٰ ترجیح دینے کے عزم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود مختاری میں ان کی شراکت داری کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرے گا۔روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے وقتاً فوقتاً بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب نئے اہلکار داخلہ کی وزارت، ڈاک کے محکمے ، اعلیٰ تعلیم کے محکمے ، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، محکمہ مالیاتی کی خدمات سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں میں تعینات کیے جائیں گے ۔