مودی نے خود کیلئے 435 کروڑ کا عالیشان مکان بنالیا ‘ کے ٹی آر

,

   

غریب عوام سے کیا گیا وعدہ نظر انداز ۔ کرناٹک ومہاراشٹرا میں بی آر ایس کیلئے سازگار ماحول
حیدرآباد : /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ورکنگ صدر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 2022 ء تک ملک کے ہر غریب کو مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ۔ تاہم خود اپنے لئے 435 کروڑ کے مصارف سے عالیشان مکان تعمیر کرلیا ، کے ٹی آر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گجرات کا گول مال ماڈل دکھا کر 8 سال تک عوام کو گمراہ کیا گیا ۔ ٹی آر ایس کے 8 سال میںزرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ مشن بھاگیرتا اسکیم سے فلورائیڈ کا مسئلہ ہوگیا ہے ۔ گجرات ماڈل سے ملک کا کوئی بھلا نہیں ہوا ۔’ من کی بات ‘ پروگرام کے ذریعہ عوام کی بات جاننے کی بجائے وزیراعظم نے عوام پر اپنے من کی بات تھوپی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 2024ء کا پارلیمنٹ الیکشن ہمارا ٹارگیٹ ہے ۔ ملک میں سیاسی انقلاب برپا کرنے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ کرناٹک و مہاراشٹرا میں ہمارے لئے ماحول سازگار ہے ۔ کرناٹک میں کمارا سوامی پارٹی سے اتحاد کرکے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی توہین کرنے والوں کا سیاسی کیرئیر تاریک ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بامقصد تلگو فلمیں ملک میں پسند کی جاتی ہیں ۔ اس کے مطابق ہی ہماری پارٹی کا مواد اور کٹ آؤٹ ہے اور بی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے قرارداد منظور کرکے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ۔ مختلف قائدین ، کسانوں ، رضاکارانہ تنظیموں اور ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد قومی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دہلی میں کجریوال کی کامیاب حکومت کی بدولت پنجاب نے عام آدمی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہم مودی کے ہرداؤ سے واقف ہیں ۔ خصوصی حکمت عملی سے انہیں مات دی جائیگی ۔ بی جے پی کو جمہوری اقدار پر بھروسہ نہیں ہے ۔ ای ڈی ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس اختیارات کا سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ ان ایجنسیوں نے کیا کسی بی جے پی قائد کو نوٹس دی یا کسی بی جے پی قائد کے گھر پر دھاوا کیا ہے ۔ تلنگانہ میں جو ترقیاتی و فلاحی کام کئے گئے ان کو عوام میںپیش کیا جائیگا ۔ دیڑھ سال میں 28 ریاستوں میں مقابلہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ ن