مودی نے زیلنسکی سے بات کی

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم نے اپنی اپیل کا اعادہ کیاکہ دشمنی کا جلد از جلد خاتمہ ہوجائے اور مذاکرات و ڈپلومیسی کی راہ کو اختیار کیا جائے۔ دونوں قائدین نے یوکرین میں جاری جنگ پر بات کی۔مودی نے امن مساعی کو ہندوستان کی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔