مودی نے ماریشس میں میٹرو سرویس کا ویڈیو لنک کے ذریعہ افتتاح کیا

   

نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ماریشس میں ایک میٹرو ایکسپریس سرویس اور ایک ہاسپٹل کا اپنے ہم منصب وزیراعظم پی جگن ناتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر آج ویڈیو لنک کے ذریعہ افتتاح کیا اور ان پراجکٹوں کو جزیرہ قوم کی ترقی کے سلسلہ میں نئی دہلی کے عزم صمیم کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماریشس کے عوام کو ان پراجکٹوں سے فائدہ ہوگا۔ مودی نے بتایا کہ دواخانہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ای این ٹی ہاسپٹل ہے جو معیاری نگہداشت صحت میں اپنا حصہ ادا کرے گا۔ وزیراعظم جگن ناتھ نے بعض تجاویز پیش کئے۔