مودی کا آر ایس ایس کے بانی کو خراج عقیدت

   

ناگپور: وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے ناگپور پہنچے اور اسمرتی مندر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی کیشو بلیرام ہیڈگیوار کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم آج دن کے وقت یہاں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر نتن گڈکری، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ناگپور شہر میں آج تقریباً 4000 پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے ۔