مودی کا دورہ ٹاملناڈو ، 31,400 کرو ڑ کے پراجکٹس کا افتتاح

   

چینائی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹاملناڈو کا مختصر دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے 31,400 کروڑ روپئے کے 11 فلاحی و ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کیا ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو نے اس موقع پر ریاست کیلئے کئی اہم مطالبات پیش کئے جن میں نیٹ سے استثنیٰ اور جی ایس ٹی بقایا جات کی اجرائی بھی شامل ہے ۔ اسٹالن نے مدراس ہائیکورٹ میں ٹامل زبان کو سرکاری زبان بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔