سورت کی ایک عدالت نے 20اپریل کے روز 2019فوجدار ی توہین معاملہ میں سنائے گئے فیصلے پر توقف کی مانگ پر مشتمل راہول گاندھی کی درخواست کو مسترد کردیاتھا۔
احمد آباد۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ’مودی کی کنیت‘پر ریمارکس کے ضمن میں 2019کے فوجداری توہین معاملے پر سنائی گئی سزا پر مشتمل درخواست کو سورت سیشنس کورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے کو گجرات ہائی کورٹ میں چیالنج کیاہے۔
اس کیس پر اس ہفتہ سنوائی ممکن ہے۔سورت کی ایک عدالت نے 20اپریل کے روز 2019فوجدار ی توہین معاملہ میں سنائے گئے فیصلے پر توقف کی مانگ پر مشتمل راہول گاندھی کی درخواست کو مسترد کردیاتھا۔اپنے فیصلے میں ایڈیشنل سیشنس جج رابن پی موگیرا نے ایک رکن پارلیمنٹ اور ملک کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سابق سربراہ کے طور پر گاندھی کے قد کاحوالہ دیااور کہاکہ انہیں زیادہ محتاط رہنا چاہئے تھا۔
انہوں نے ابتدائی ثبوتوں اورٹرائل کورٹ کے مشاہدات کا حوالہ دیااورکہاکہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گاندھی نے چوروں کے ساتھ ایک ہی کنیت والے لوگوں کو موزانہ کرنے کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کچھ تضحیک آمیز تبصرہ کئے ہیں۔موگیرا نے کہاکہ اس کیس میں شکایت کنندہ کی کنیت‘ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قانون ساز پریش مودی بھی مودی ہیں۔
شکایت کنندہ (بھی ایک)سابق وزیر ہے اور عوامی زندگی میں شامل ہیں اور اس طرح کے ہتک آمیز تبصروں سے یقینا اس کی ساکھ کو نقصان پہنچاے گااور اس سے معاشرہ میں تکلیف اور اور اذیت ہوگی“۔
موگیرا نے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہلی کے معیار کا حوالہ دیا او رمزیدکہاکہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر ہٹائے جانے یا نااہلی کو گاندھی کی ناقابل تلافی نقصان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔
قبل ازیں 3اپریل کے روز سیشنس کور نے کانگریس لیڈر کو ضمانت دی تھی۔ سابق رکن پارلیمنٹ کو وہیں ضمانت دیتے ہوئے مذکورہ عدالت نے پرنیش مودی اور ریاستی حکومت کو نوٹسیں بھی جاری کی تھیں۔ اس نے دونوں فریقین کو سنا اور 20اپریل تک اپنا فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔
پرنیش مودی کی جانب دائر کردہ مقدمہ میں ائی پی سی کی دفعات 499اور 500کے تحت 23مارچ کے روز سورت کی ایک نچلی عدالت نے راہول گاندھی کو دوسال کی سزائی تھی جس کے بعد وائناڈ سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو نااہل قراردیدیا گیاتھا۔
یہ معاملہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک مہم کے پروگرام سے خطاب کے دوران راہول گاندھی کے کنیت’مودی‘ کااستعمال کرتے ہوئے کیے گئے تبصرے سے متعلق ہے۔
اپریل 2019میں کرناٹک کے کولار میں ایک ریالی میں راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پرطنز کرتے ہوئے کہا ”کیسے تمام چوروں کی عام کنیت مودی ہے؟“۔
اس فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو ایک ایم پی کی حیثیت سے 24مارچ کو سپریم کورٹ کی 2013میں سنائے گئے ایک فیصلے کے تحت نااہل قراردیاگیا۔ اس فیصلے کے تحت کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا اسمبلی کو اگر دوسال یا اس سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ خود باخود نااہل ہوجاتا ہے۔