مودی کی چھٹ تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سورج اور فطرت کی پوجا کے لیے وقف چھٹ تہوار کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ آج ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا، ‘‘تمام ہم وطنوں کو سورج اور فطرت کی پوجا کے لیے وقف چھٹ تہوار کی بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان بھاسکر کی آغوش اور چھٹی مایا کی برکتوں سے ہر ایک کی زندگی ہمیشہ منور رہے ، یہی خواہش ہے ۔” قابل ذکر ہے کہ چھٹ کا تہوار کارتک مہینے کے شکلا پاکش کی چترتھی سے شروع ہوتا ہے اور اختتام تک جاری رہتا ہے ۔ پہلے دن چترتھی تیتھی کو نہائے کھائے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ کھرن ورات پنچمی کے دوسرے دن منائی جاتی ہے ۔ اس دن شام کو روزہ رکھنے والے کھیر اور گڑ کے علاوہ پھل کھاتے ہیں۔ اس کے بعد اگلے 36 گھنٹے تک بغیر پانی کے ورت رکھا جاتا ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ کھرنا پوجا سے چھٹ دیوی خوش ہوتی ہیں۔ اس کے بعد، یہ عظیم تہوار ششٹہی پر ایک ندی یا حوض میں چڑھتے سورج کو ارگھیا کی پیشکش کے ساتھ ختم ہوتا ہے ۔