مورینا کے ایم ایل اے راکیش ماوائی نے ضلع صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

   

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے راکیش ماوائی نے آج مورینا ضلع کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے اپنا استعفی پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ کو بھیج دیا۔ ماوائی نے یواین آئی کو بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے مورینا کے ضلع کانگریس صدر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ پارٹی نے انہیں مورینا اسمبلی سے اپنا امیدوار بنایا، جس کے بعد وہ بھی جیت گئے ۔انہوں نے کہا کہ اب انہیں اپنے حلقے میں لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل میں زیادہ وقت صرف کرنا ہے اس لیے وہ پارٹی کے ایک عام کارکن کی طرح پارٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
شیوراج نے سیلاب کی صورتحال کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج صبح ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر چوہان نے صبح اپنی رہائش گاہ پر ریاست کے مختلف اضلاع میں زیادہ بارش اور راحت کے کاموں سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں ایک میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دیں۔میٹنگ میں آبی وسائل کے وزیر تلسی سلاوٹ اور کئی محکموں کے سینئر افسران موجود تھے ۔