موسمی حالات‘عوام سے احتیاطی تدابیرکی اپیل :ایس پی

   

کلوا کرتی۔3جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناگر کرنول ضلع ایس پی گائے کواڑ نے عوام سے اپیل کی ہے۔ریاست میں موسمی حالات کے پیش نظر، ضلع کے لوگ چوکس رہیں اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریںگاڑیوں کو مناسب حالت میں رکھا جائے اور گاڑیوں کو تیز رفتاری سے نہ چلایا جائے۔گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ/سیٹ بیلٹ پہننا چاہیے نشیبی علاقوں میں نہ جائیں، بہتے نہ ہوں، درختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں، پرانے گھروں اور کرنٹ کھمبوں کے قریب چوکس رہیں۔ایس پی گایکواڑ ویبھو رگھوناتھ نے ایمرجنسی کی صورت میں ڈائل 100 پر رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔