محبوب نگر ۔ مولانا ثناء اللہ خان قاسمی محبوب نگر صدر ایران ابراہیم رئیسی کی دعوت پر آٹھ روزہ دورہ ایران و تاجکستان کیلئے 15 اکٹوبر کو روانہ ہو رہے ہیں ۔ وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدشدنی ورلڈ فورم فار اکسمائٹی آف اسلامک اسکول آف تھاٹ کے عالمی انٹرنیشنل یونٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ ایران کے شہر زاہدان میں بھی اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔ تاجکستان کے دارالحکومت میں مخالف دہشت گردی عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔ دورہ سے قبل وہ وزیر اعظم کے صلاح کار اجیت ڈووال سے ملاقات کریں گے ۔
