مولانا جلال الدین عمری سے ری پبلک ٹی وی نے معافی مانگ لی ۔ 

,

   

حیدرآباد: انگریزی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی نے امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری سے غیر مشروط معذرت خواہی کی ہے ۔ کیونکہ مذکورہ نیوز چینل پچھلے دن قبل مولانا جلال الدین عمری کو جماعت اسلامی کشمیر کا کمانڈر ان چیف قرار دیدیا ۔ صرف اتنا ہی نہیں انہیں دہشت گرد تک قرار دیدیا ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند اور جماعت اسلامی کشمیر دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں ۔ جماعت اسلامی کشمیر پر پلوامہ حملہ کے بعد حکومت نے پابندی عائد کردی ہے ۔

جبکہ جماعت اسلامی ہند کی شبیہ بالکل صاف ستھری ہے ۔ اس کی شبیہ ہو خراب کرنے پر انگریزی نیوز چینل ری پبلک نے مولانا عمری سے معافی مانگی ۔ نیوز چینل نے ٹویئٹر کے ذریعہ معافی نامہ بھیجا ۔