مولانا سید جلال الدین عمری ہندو پاک کے ممتاز عالم دین تھے: مولانا قاسمی

   

نئی دہلی ۔ جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، کئی ملی، دینی تنظیموں کے سربراہ اور سرپرست معروف عالم دین مولانا سید جلال الدین عمری کے سانحہئ ارتحال پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے آ ل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولانابرصغیر ہندو پاک کے ممتاز اور جید عالم دین تھے ،تواضع، عاجزی اورخاکساری اور خوش اخلاقی ان کی فطرت ثانیہ تھی۔ مولانا عرفی نے آج یہاں جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ ایک مشہور اسلامی اسکالر تھے اور پوری زندگی دعوتی، تحریکی اور اصلاحی کاموں میں منہمک رہے ۔ ان کی شخصیت ایک تحریکی اور دعوتی شخصیت تھی، ان کے انتقال سے دعوت و تحریک، اصلاح و ارشاد اور تصنیف و تالیف کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے ، اس کی تلافی کی کوئی شکل نظر نہیں آتی۔