مولانا کلبِ جواد کا بیان، وسیم رضوی پر این ایس اے لگا کر ملک سے غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے

,

   

Ferty9 Clinic

دہلی جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعدوسیم رضوی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔اس احتجاج میں شیعہ ۔سنی اور دیگر مکتبہ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ساتھ ہی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ دہلی کی جامع مسجدپر وسیم رضوی کے خلاف مظاہرے میں مولانا کلب جواد بھی شامل ہوئے۔ مولانا کلب جواد نے نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی پر این ایس اے لگا کر ملک سے غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کو خارج کر دینا چاہئے۔