حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے حالیہ ایک معاملہ میں ایک موٹرسیکل کو آر ٹی اے کی اجازت کے بغیر اپنی کار کو دوبارہ پینٹ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔ موٹر وہیکل ایکٹ میں ایک سیکشن موجود ہے جو گاڑی کے مالکان کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی گاڑی کو مختلف رنگ میں دوبارہ پینٹ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دینی ضروری ہے۔ موٹرسوار سجیت وسنت نے اپنی گاڑی کو چمکدار اور گولڈ فنش کلر کیا تھا۔ پولیس نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں کار مالک اور ’’ریپ ٹیم‘‘ دونوں کے خلاف چھیڑچھاڑ کے الزام میں کیس درج کیا جس نے کوٹنگ کا کام کیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان اور اسٹیلشمنٹ جو کام انجام دے رہے ہیں، دونوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موٹروہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 52 کے مطابق موٹروہیکل کا کوئی بھی مالک گاڑی میں کوئی ردوبدل نہیں کرے گا۔ پرشوتم ریڈی آر ٹی او آفیسر نے کہا کہ بغیر اجازت کے گاڑی کا رنگ تبدیل کرنا غیرقانونی ہے۔ اگر گاڑی کا رنگ آر سی میں درج گاڑی سے مختلف ہوا تو حکام ایک ہزار سے پانچ ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ ش