8 مسروقہ کاریں ضبط، ایڈیشنل کمشنر پولیس راچہ کنڈہ سدھیر بابو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے موٹر گاڑیوں کا سرقہ کرنے والی ایک بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8 کاروں کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 6 لاکھ بتائی گئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر سدھیر بابو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 36 سالہ عمران خان پٹھان اور 34 سالہ سنتوش جگناتھ پوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس ٹولی کے دیگر افراد مفرور ہیں۔ ناچارم پولیس نے ملکاجگری سی سی ایس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اس ٹولی کو بے نقاب کیا۔ اس ٹولی نے ناچارم، ملکاجگری، کشائی گوڑہ، کیسرا، جواہر نگر، پیٹ بشیرآباد اور الوال حدود میں وارداتیں انجام دی ہیں۔ پارک کی ہوئی کاروں کے الارم کو بند کرنے کے بعد نقلی چابیوں کے ذریعہ کار کو کھول کر اس کا سرقہ کیا جاتا ہے اور مسروقہ کار کو مقام سے تھوڑا دور لے جانے کے بعد ان کے نمبرپلیٹ کو بدل کر گاڑی مہاراشٹرا منتقل کی جاتی ہے۔ اس ٹولی میں فرحان علی خاں، سہراب علی، یاور اور ادے ماروتی شامل ہیں جن کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے ہے۔ مہاراشٹرا منتقل کرنے کے بعد گاڑی کا انجن اور چیشی نمبر بدل دیا جاتا ہے اور نئی کسی بھی رجسٹریشن نمبر کو درج کردیا جاتا۔ ع
کسی بھی کالج کے طالب علم شریک ہوسکتے ہیں۔