بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے سابق صدر جمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر موہن یادو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر خراج عقیدت۔ میزائل مین ڈاکٹر عبد الکلام نے ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، عالمی سطح پر مدر انڈیا کا وقار بڑھایا اور ہم وطنوں کا سر فخر سے اونچا کیا۔ وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کی وجہ سے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ تحریک کا باعث رہیں گے ۔