نئی دہلی ۔ حکومت نے کہا ہے کہ جس طرح سے کسانوں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ- کے سی سی دستیاب ہے ، اسی طرح سے ماہی گیروں اور مویشی پالنے والوں کے لئے بھی کے سی سی کی سہولت حکومت کی طرف سے دستیاب کرائی گئی ہے ۔ مویشی پروری کے وزیرپروشوتم روپالا نے منگل کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کے سی سی کی سہولت فشرمین اورمویشی پالنے والے کسانوں کے لیے بھی دستیاب ہے اور اس کام سے وابستہ تمام افراد کو ان سہولیات کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دودھ پاؤڈر بنانے کے لئے کسانوں کو 50 فیصد تک سبسڈی دی جا رہی ہے ۔