مٹ پلی /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قوم کے علمبردار مہاتما گاندھی کی 30 جنوری کو برسی کے موقع پرکانگریس پارٹی دفتر مٹ پلی میں پارٹی قائدین بشمول جواڑی نرسنگ راؤ ( حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی انچارج جٹی لنگم ( ٹاون صدر ) اور دیگر کی جانب سے مہاتما گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر خراج پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر وائی راجیا ( کونسلر ) ایم سہادیو ( کونسلر) راجیشور گوڑ ، پی راجیش ، ایم گنگادھر ، شیخ محمد ( مجیب ) محمد شکیل کندن اور دیگر موجود تھے ۔
بی آر ایس کارکنوں کے
اجلاس کا انعقاد
محبوب نگر 31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے مستقر کے بی آر ایس پارٹی آفس میں پارٹی قائدین او رکارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے جو انتخابی وعدے کئے ہیں وہ عمل کے قابل نہیں ہیں۔ کرناٹک میں بھی عمل نہیں کیا جاسکا ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ میرے دورمیں 30 کروڑ سی ایم ریلیف فنڈ سے منظور کروائے 1000 بستروں والا سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل کے کام کا آغاز اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام و دیگر کئی ایک کام شامل ہیں ۔ محبوب نگر میں کانگریس اور بی جے پی نے مل کر کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم پی منے سرینواس ریڈی کے دور میں بہت سارے ترقیاتی کام انجام دئے گئے ۔ اس موقع پر منے سرینواس ریڈی ایم پی سابق ایم ایل ایز ، ضلع قائدین و کارکنان موجود تھے ۔
