مچھلی میں دی جانے والی دوا کی تقسیم کے لیے بہتر انتظامات کرنے سرینواس یادو کو چیف منسٹر کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نمائش میدان میں 9 جون کو دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دی جانے والی دوا کے انتظامات کے سلسلہ میں آج باتھنی برادرس نے وزیر سمکیات و انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا ۔ باتھنی امرناتھ گوڑ ، باتھنی گوری شنکر ، باتھنی شیوشنکر ، باتھنی سنتوش اور کے الکندر نے وزیر موصوف سے ملاقات کر کے مچھلی میں دی جانے والی دوا کی تقسیم کیلئے انتظامات میں مدد کی درخواست کی ۔ اس سال ہزاروں لوگ آنے کی توقع ہے جو مرگ کے دن 9 جون کو صبح 8 بجے سے دی جاتی ہے ۔ چونکہ گذشتہ تین سال سے کوویڈ کے باعث اس کی تقسیم نہیں ہوئی اس لیے اس سال بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے ۔ وزیر سمکیات نے انہیں بتایا کہ چیف منسٹر نے پہلے ہی انہیں اور عہدیداروں کو اس کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ سرینواس یادو نے باتھنی برادرس کو مختلف محکمہ جات بشمول پولیس ، فائر ، آر اینڈ بی ، فشریز ، واٹر ورکس وغیرہ سے تمام تر مدد کا تیقن دیا ۔۔