مکڑی نے چمگادڑ کو جال میں پھنسا کر شکار کرلیا

   

کوئنز لینڈ: اگرچہ مکڑیاں چھوٹے حشرات کو رغبت سے کھاتی ہیں لیکن ایک مکڑی کو جال میں پھنسی چمگادڑ کے گوشے کھانے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر جھرجھری طاری ہوجاتی ہے۔یہ واقعہ کوئنزلینڈ کے دوردراز گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں گولڈن اورب اسپائیڈر کے جالے میں چمگادڑ کا ایک چھوٹا بچہ پھنس گیا تھا۔ مکڑی نہ صرف اس کے قریب آئی بلکہ وہ اسے کھانے بھی لگی۔ چمگادڑوں کے ماہر کا خیال ہے کہ اپنی سونار خاصیت کی بنا پر عموماً چمگادڑیں جالے میں نہیں پھنستی تاہم یہ چھوٹا بچہ غلطی سے الجھ کر بے بس ہوگیا۔میگن رائٹ نامی خاتون کہتی ہیں کہ یہ جالا ان کے گھر کے باہر بنا گیا تھا۔ جب انہوں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ چمگادڑ کا بچہ جال میں پھنسا ہے اور مکڑی اس کے حصے کھارہی ہے۔