مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، مشرقی خطہ بھی متاثر ہونے کا امکان

   

ریاض : سعودی عرب کے شہر مکّہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلابی ریلے مادّی نقصان کا سبب بنے ہیں اور متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے، مکہ مکرمہ کے متعدد علاقوں میں، سخت اور درمیانے درجے کی شدّت والی باش کا اعلان کیا ہے۔خبر کے مطابق نکاسی آب میں رکاوٹ کے سبب شہر کی بعض شاہراہوں اورگلیوں میں جمع سیلابی پانی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بہا لے گیا ہے۔شہر کی بعض دکانوں اور کاروباری جگہوں میں بھی پانی بھر نے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب قومی محکمہ موسمیات نے مکّہ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید بادی جھکڑوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی ریجن میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر اور تبوک میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے شہر الخبر، جبیل، دمام، راس تنورہ، حفر الباطن، الاحسا اور دیگر میں دوپہر 12 بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے جبکہ تیز بارش کا قوی امکان ہے‘۔مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، خلیص، رابغ اور ثول میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔’اس سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے شہروں ینبع، العلا، خیبر اور الحناکیہ میں بھی ہے جہاں شام 4 بجے تک تیز ہوا کی وجہ سے مطلع گرد آلود رہے گا‘۔محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے متعدد شہروں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ
ریاض / لندن : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد اُمور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی اور برطانوی وزرا نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈیوڈ لیمی نے بین الاقوامی معاملات پر بھی بات کی ہے۔