دنیا کے دس ارب پتیوں کی فہرست میں مکیش امبانی او ر گوتم اڈانی دونوں شامل ہیں نئی دہلی۔ گوتم اڈانی کی جملہ دولت کو عبور کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ چیرمن مکیش امبانی پھر ایک مرتبہ ہندوستان میں دولت مند فرد بن گئے ہیں۔
جملہ دولت 104.7بلین امریکی ڈالر کے ساتھ دنیا بھر کے ارب پتیوں کی فہرست میں مکیش امبانی چھٹے مقام پر ہیں وہیں اڈانی اسی فہرست میں نویں مقام پر ہیں۔ فی الحال اڈانی کی کل دولت 100.8بلین امریکی ڈالر ہے۔
پچھلے 40دنوں میں وہ 23بلین ڈالر کے قریب خسارے میں رہے ہیں کیونکہ 23اپریل تک ان کی کل دولت 123.7بلین ڈالر تھی۔ اڈانی اورامبانی 27جنوری سے ہندوستان کے دولت مندوں کا تمغہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں ہیں‘ جب اڈانی ہندوستان کے دولت مند افراد کی فہرست میں نمبر ایک ہوگئے تھے۔
اڈانی گروپ کے بانی اور آر ائی ایل چیرمن عارضی طور پر اس مقام پر قبضہ کرتے رہے ہیں۔ دونوں اس تمغے کو حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔مارچ میں دو ہندوستانی مکیش امبانی اورگوتم اڈانی دس ارب پتیوں کی فہرست میں داخل ہوئے ہیں۔
حالیہ سال میں دونوں ارب پتیوں کی کل دولت میں نماں اضافہ ہوا ہے۔اڈانی کی خالص دولت میں اضافہ کی وجہہ ان کی کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہے۔ تاہم مکیش امبانی اب بھی اڈانی کو سخت مقابلہ دینے میں کامیاب رہے ہیں