حیدرآباد26فروری(یواین آئی) مہا کمبھ میلہ سے واپسی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت این ویرائیا کے طورپر کی گئی ہے ۔ویریا حال ہی میں اتر پردیش کے پریاگ راج گیا تھا تاکہ کمبھ میلہ میں شرکت کر سکے ۔ وہ دیگر افراد کے ساتھ کار کے ذریعہ پریاگ راج گیاتھا۔ واپسی کے دوران، جب وہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر پہنچا تو اسے شدید دل کا دورہ پڑا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دیگر شردھالو اسے قریبی اسپتال لے گئے ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ اس سے قبل بھی مہاکمبھ میلہ سے واپسی کے دوران مدھیہ پردیش کے جبل پور میں خوفناک سڑک حادثہ میں ناچارم حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کی موت ہوگئی تھی۔