مہاجرین سے متعلق مسائل میں تعاون کی یقین دہانی

   

Ferty9 Clinic

برلن۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفرنے مہاجرین سے جڑے مسائل میں یونان کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔زیہوفر نے مزید کہا کہ یورپی سرحدوں پر پہنچنے والے مہاجرین کی معقول انداز میں تقسیم ضروری ہے۔ اگر یونان اور یورپ کی بیرونی سرحدوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو یورپی یونین میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائیگا۔ اس سے قبل یونانی وزیراعظم نے مہاجرین سے متعلق متنازعہ پالیسی میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔