مہاراشٹر میں کورونا کے 182 نئے معاملے

   

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 182 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔محکمہ صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 7878175 اوراموات کی 147845 ہو گئی۔محکمہ نے کہا کہ اس دوران مزید 170 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں، جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7729303 ہو گئی ہے ۔