مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات: مجلس اتحاد المسلمین نے سات نئے امیدوار میدان میں اتارے

,

   

اورنگ آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے مہاراشٹرا یونٹ کے صدر و رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد امتیاز جلیل نے مہارشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے 7نئے امیدواروں کے نام جاری کئے ہیں۔پربھنی سے معین خاں‘ بیڑ سے شیخ شفیق محمد‘ پیٹھن پرلہا دوھونڈی رام راٹھور‘ کامٹی ناگپور سے شکیب الرحمن‘ ہتھ کنگلے کولہا پور سے ساگر نام دیو شنڈے، سری رامپوراحمد نگر سے سریش اکناتھ جگدھانے اور دھولے سے ڈاکٹر انور فاروق کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے۔

مہاراشٹرا میں مجلس نے انتخابات کے لئے پوری طرح مستعد ہوگئی ہے۔ صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے بھی مہاراشٹرا انتخابات میں حصہ لینے میں پوری طرح تیار ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا کے کئے علاقوں میں صدر مجلس کے جلسوں کو بھی قطعیت دی جاچکی ہے۔