مہاراشٹرا :ایک دن میں 348 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو

   

ممبئی: عالمی وبائی کوویڈ 19 سے متاثرہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا انفیکشن ریاست کی پولیس فورس کے لئے مہلک ثابت ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں فورس کے 348 اہلکار اس کی زد میں آگئے جبکہ ایک اہلکار کی اس سے موت ہوچکی ہے اب تک کورونا وائرس فورس کے 177 اہلکاروں کو ہلاک کر چکا ہے ۔منگل کو مہاراشٹرا پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں میں انفیکشن کے 348 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک وائرس فورس کے 17439 اہلکاروں کو اپنی زد میں لے چکا ہے۔ ان میں سے 1855 افسر اور 15584 مرد اہلکار ہیں۔پیر کے اعدادوشمار کے مطابق 179 نئے کیس اور تین اموات ہوئی تھیں۔مہلک کورونا وائرس کے گزشتہ 24گھنٹے میں ، فورس کے ایک اور کارکن کی موت کی وجہ سے 177 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس میں 16 افسر اور 161 مرد اہلکار ہیں۔مہاراشٹرا ملک میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور 7 ستمبر تک ریاست میں نو لاکھ 23 ہزار 641 افراد انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں اور 27027 مریضوں کی جان جا چکی ہے ۔ اس ریاست میں اس وقت دو لاکھ 36 ہزار 934 افراد متاثر ۔اس وقت مہاراشٹرا میں 3225 پولیس اہلکار کورونا سے دوچار ہیں ، جن میں 386 افسر اور 2839 مرد فوجی ہیں۔ کورونا سے 14037 پولیس اہلکار ٹھیک ہوچکے ہیں ، جن میں 1453 افسر اور 12584 جوان شامل ہیں۔