مہاراشٹرا حکومت نے اورنگ آبادکیلئے 500 کروڑ روپے منظور کئے

   

ممبئی: مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے ضلع کے سرپرست وزیر سبھاش دیسائی نے جمعرات کو کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد ضلع کے لئے سال 23-2022 کے لئے 500 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کے فنڈ کو منظوری دی ہے ۔پچھلے سال 385 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ دیسائی نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع کی شہری آبادی کے ساتھ ہی مراٹھواڑا اور دیگر مقامات پر بھی اضافہ ہوا ہے ،سرکاری طبی خدمات کے معیار اور رسائی میں اصلاح ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑا،جل گاؤں بلڈھانا اور احمدنگرسمیت آس پاس کے دس ضلعوں سے مریض علاج کے لئے اورنگ آباد آرہے ہیں ایسے میں ضلع کے سالانہ فنڈ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔