ممبئی، 21 مئی (یو این آئی) مہاراشٹرا پوسٹل سرکل نے ڈاک کی ترسیل میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے 9.35کلوگرام وزنی پوسٹل بیگ کامیابی کے ساتھ کرجت سے ماتھیران منتقل کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کس طرح دور دراز علاقوں میں میل کی ترسیل میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ۔ 16مئی کو کیے گئے اس تجرباتی سفر میں کرجت اور ماتھیران کے درمیان 23 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 20 منٹ میں طے کیا گیا۔