مہارشٹرا اسمبلی میں ایل او پی کی ذمہ داری این سی پی نے جیتندر اہواد کے سپرد کی

,

   

ممبرا کلوا کی نمائندگی کرنیوالے رکن اسمبلی پارٹی میں چیف وہپ بھی ہیں
ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے اتوار کے روز یکناتھ شنڈے حکومت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ایل یو پی کے عہدے سے اجیت پوار کی دستبرداری کے بعد جیتندر اہواد کو مہارشٹرا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پرنامزد کیاہے۔

ضلع تھانے کے پڑوس میں ممبرا کلوا سے مذکورہ رکن اسمبلی نے کہاکہ این سی پی ریاستی یونٹ کے صدر جینت پٹیل نے انہیں اسمبلی میں پارٹی چیف وہپ اور اپوزیشن لیڈر نامزد کیاہے۔

اتوار کے روز این سی پی میں پھوٹ اورتقسیم کے بعد سامنے آنے والے انحراف او رنااہلی کے زاویوں کے حوالے پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”تمام اراکین اسمبلی میرے وہپ کی پابندی کریں گے“۔

کچھ این سی پی لیڈران کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ او رسنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی تحقیقات اوران میں سے ایک کردار کے بارے پر سوال پر اہواد نے کہاکہ ”مجھے ان لیڈروں کے ریاستی حکومت میں شامل ہونے کے پس پردہ کوئی اوروجہہ نظر نہیں آتی ہے۔

ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔وہ ایک قائدین ایک طرف بیٹھ سکتے تھے“۔

اہواد نے کہاکہ ”ان لیڈران کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پارٹی نے انہیں پچھلے 25سالوں میں منسٹرس بنایاہے۔ اب وہ اپنے لیڈر(83سالہ شراد پوار) کوان کے مشکل سالوں میں چھوڑ رہے ہیں“۔