حیدرآباد 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) ویٹرنری ڈاکٹر دشا (نام تبدیل) کی اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے چار کے منجملہ دو مہلوک ملزمین کے کمسن و نابالغ ہونے سے متعلق بعض دعوؤں کو پولیس نے مسترد کردیا۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی سائبرآباد پولیس نے کہاکہ تمام چاروں مہلوک ملزمین کی عمر 20 سال اور اس سے زائد تھی لیکن ان کے منجملہ دو ملزمین کے ماں باپ نے بعض دستاویزات دکھاتے ہوئے پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بچے قانونی طور پر نابالغ تھے۔