مہیش کمار گوڑ کی ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات

   

حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ مدھیہ پردیش کے دورہ پر ہیں۔ اُنھوں نے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی۔ کانگریس ہائی کمان نے مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی نشست کے لئے جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن کو امیدوار بنایا ہے۔ میناکشی نٹراجن نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا اور اُمید کی جارہی ہے کہ بلامقابلہ انتخاب عمل میں آئے گا۔ میناکشی نٹراجن کے راجیہ سبھا کے لئے انتخاب کی تکمیل تک مہیش کمار گوڑ 3 دن مدھیہ پردیش میں قیام کریں گے۔ اُنھوں نے میناکشی نٹراجن کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کرنے پر کانگریس ہائی کمان سے اظہار تشکر کیا۔V/1