میانمار : شلباری میں دو روہنگیا خواتین ہلاک

   

یانگون 25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو روہنگیائی خواتین میانمار میں شلباری میں ہلاک اور سات دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہاں روہنگیائی باشندوں اور فوج نے ایک دوسرے کو اس شلباری کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی اقوام متحدہ کی عدالت نے میانمار کو ہدایت دی تھی کہ وہاں مسلم اقلیت کا تحفظ کیا جائے ۔ فوجی ترجمان زا من تون نے بتایا کہ ایک خاتون بھاری ہتھیاروں سے ہوئی فائرنگ میں برسر موقع ہلاک ہوگئی تھی جبکہ دوسری خاتون دواخانہ منتقل کرنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی ۔ انہوں نے راکھینے علاقہ میں سرگرم باغیوں کو اس شلباری کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ باغیوں کا دعوی ہے کہ یہ شلباری فوج کی جانب سے ان علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں اقوام متحدہ کی عدالت نے میانمار کی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ ملک میں مسلم اقلیتی برادری کا تحفظ کرے اور ان کے حقوق پامال نہ کئے جائیں۔