اجزا : چھوٹی میتھی 200گرام، چکن کا قیمہ 200 گرام، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے دو سے تین عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز ایک عدد، دہی آدھی پیالی، سفیدزیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل چار کھانے کا چمچہ۔
ترکیب : اس ڈش کو تازہ کٹے ہوئے مسالے سے بنایاجائے تو اس کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔اس لئے پہلے ادرک لہسن،سفید زیرہ اور پیاز کوکوٹ لیں۔میتھی کو باریک کاٹ کر صاف دھولیں پھر اسے ٹھنڈے پانی میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر اس میں بھگو کر رکھ دیں۔کوکنگ آئل کو پین میں ہلکا سا گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے مسالے کو بھونیں پھر اس میں موٹا کٹا ہوا چکن کا قیمہ،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ دہی شامل کرتے جائیں۔،بھونتے ہوئے جب قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں میتھی کو چھان کر ڈالیں اور ملا کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔،جب میتھی اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
