میدک میں ماسائی پیٹ ریونیو منڈل کا قیام ‘ چیف سکریٹری کے احکام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: حکومت نے میدک میں ماسائی پیٹ نام سے نئے ریونیو منڈل کے قیام کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلہ کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او ایم ایس 152 جاری کیا۔ جی او کے مطابق چے گنٹہ منڈل سے تین اور ایلدرتی منڈل سے 6 مواضعات کو علحدہ کرکے نیا ریونیو منڈل قائم کیا گیا ۔ حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جسکے تحت ریاست میں نیا منڈل وجود میں آچکا ہے ۔ نئے منڈل کے تحت توپران ریونیو ڈیویژن کے جو 9 مواضعات شامل کئے گئے ان میں لنگا ریڈی پلی ، کوپولا پلی ، حکیم پیٹ ، اچم پیٹ ، رحمت پور ، ماسائی پیٹ ، پوتم شٹی پلی ، پوتم پلی اور چیٹلہ پلی شامل ہیں۔